پاک بھارت ٹاکرا، قومی ویمنز ٹیم کا مینز ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔
جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف قومی ویمنز ٹیم نے مینز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔
ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا بڑا میچ ہے جس کا ہمیں بھی انتظار ہے۔ پاکستان ٹیم کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کنسرٹ کے دوران گلوکار کو دل کا دورہ پڑ گیا
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ پوری امیدیں ہیں کہ پاکستان بھارت کے خلاف بھی اچھا کھیلے گا۔
عالیہ ریاض نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہات کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
ایمان فاطمہ اور نتالیہ پرویز نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات اور دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔