سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے کیفے میں دھماکہ، 21 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے ایک کیفے میں دھماکہ ہوگیا جس کے باعث دو درجن کے قریب لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گذشتہ روز سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والے دھماکے میں 21 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دھماکہ دوپہر کے اوقات میں تین بجے ہوا، ہنگامی سروس فراہم کرنے والے ادارے نے بتایا کہ میڈرڈ کے جنوبی وسطی ضلع ویلیکاس میں یہ دھماکا ہوا ہے۔
تاہم اب تک دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ہیں، سپین کے سیکیورٹی حکام دھماکے سے متعلق تفتیش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل شائقینِ کرکٹ کو سخت وارننگ