دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل شائقینِ کرکٹ کو سخت وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)دبئی میں ہونے والے ایشیاء کپ 2025ء میں بد زبان، پرتشدد اور نسل پرستانہ جملے کسنے والے کرکٹ فینز کو 1 سے 3 ماہ کی قید ہوگی اور 23 لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ سے قبل دبئی پولیس نے کرکٹ شائقین کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔
پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ سٹیڈیم میں کسی قسم کا تشدد، بد زبانی یا نسل پرستانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
دبئی پولیس کے ایونٹس سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف محیر المزروعی کے مطابق تشدد یا بدزبانی کرنے والوں کو 1 سے 3 ماہ قید اور 10 سے 30 ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 7 لاکھ سے 23 لاکھ روپے بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کاہائی وولٹیج ٹاکرا، شائقین کا جوش و جذبہ آسمان پر ، میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑادھچکا
دبئی پولیس نے شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کھیل کے دوران مثبت اور مہذب رویہ اپنائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہو گی تاکہ اسٹیڈیم کے ماحول اور شائقین کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔