حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 979 ویں عرس کی 3روزہ تقریبات آج سے شروع

Sep 14, 2022 | 21:55:PM
حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ, عرس کی 3 روزہ تقریبات, آج سے آغاز,
کیپشن: حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ عرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 979 ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کا آج  سے آغاز ہوگا، عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حضرت شیخ علی بن عثمان المعروف حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 978ویں عرس کی تین روزہ تقریبات آج  سے شروع ہو گی، چادر پوشی اورروایتی دودھ کی سبیل سے افتتاح ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر شخصیات شریک ہوں گی۔
پہلے روزقومی محفل حسن نعت ہوگی،دوسری جانب عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، عرس داتا دربار پر17ستمبر کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کب؟ نئی تاریخ کا اعلان ہو گیا