چین جانیوالے پاکستانی طلبا مشکلات کا شکار

Sep 14, 2022 | 00:30:AM
پاکستانی طلبا، پھنس گئے
کیپشن: پاکستانی طلبا ایئرپورٹ پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چین میں کورونا پابندیاں برقرار ہیں اور پاکستانی طلباء مشکلات کا شکار ہیں،پاکستانی طلباءکےلئے چین کا سفر انتہائی مہنگا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے چین کےلئے فضائی کرایہ میں 8لاکھ روپے تک کا ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے،ائیرلائنز نے پاکستان سے چین کا یکطرفہ کرایہ پانچ سے آٹھ لاکھ روپے تک بڑھا دیا،پی آئی اے پاکستان سے چین تک یکطرفہ کرایہ پانچ لاکھ تک وصول کررہی ہے۔ائیر چائنا اور چائنا سدرن کا یکطرفہ کرایہ سات اور آٹھ لاکھ روپے تک جاپہنچا۔
ریگولر پروازیں نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے کرایہ ائیرلائنز چارٹر طیاروں کا وصول کررہی ہیں۔چین جانیوالے طلبا اور تاجر مہنگی ٹکٹیں لینے پر مجبورہیں ،ذرائع کے مطابق اکثر طلبا بھاری قیمت میں ٹکٹ ملنے کی وجہ سے چین جانے سے رک گئے۔طلبا کا کہناہے کہ کورونا سے پہلے پاکستان سے چین کا کرایہ یکطرفہ صرف پچاس ہزار روپے تک تھا۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پاکستان سے جانے والی چارٹرپروازیں چین سے خالی واپس آتی ہیں۔کورونا سے پہلے طلبا کو پندرہ فیصد کرائے میں رعایت بھی جاتی رہی ہے۔آپریشنل اور ائیرپورٹ اخراجات پورے کرنے کیلئے کرائے بڑھانا مجبوری ہے۔تمام فضائی کمپنیوں کی پروازوں کی اجازت چینی سفارت خانہ دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ