تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ

Sep 13, 2022 | 23:09:PM
سیف اللہ نیازی ، چھاپہ
کیپشن: سیف اللہ نیازی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا ہے، چھاپے کے دوران ایف آئی اے اہلکاروں نے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، انہیں عوامی غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔


دوسری جانب فواد چودھری نے بھی کہا کہ سیف اللہ نیازی ایک سینیٹر ہیں اس طرح ان کے گھر پر چھاپہ مارنا لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے جانا اور ہراساں کرنا اس نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے۔ اس زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین سینٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہئے۔


دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خوف کا یہ عالم ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ہمارے ٹیلی تھون کو بلیک آوٹ کر دیا گیا۔ آج سینیٹر سیف نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کافون اور کمپیوٹر چھین لیاگیا۔ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں۔ میں انہیں خبردار کر رہا ہوں کہ اس کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا ایک اوریوٹرن