سلمان خان کی فلم ٹائیگرتھری میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

Sep 14, 2021 | 15:20:PM
سلمان خان کی فلم ٹائیگرتھری میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کنگ سلمان خان کی ترکی میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
 ترکی میں ’ٹائیگر تھری‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے سلمان خان کے ساتھ ان کے مشہور گانے ’جینے کے ہیں چار دن ‘ پر ڈانس کرنے کی فرمائش کی گئی جس پر سلومیاں نے مداحوں کے ساتھ ڈانس کیا، وہاں موجود کسی شخص نے ڈانس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی۔
ایک مداح نے سلمان خان کے ڈانس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سلومیاں آج بھی اسی توانائی سے ڈانس کررہے ہیں جیسے فلم ’مجھ سے شادی کرو گی‘ میں کیا تھا۔
 یاد رہے کہ ممبئی سے فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ کے لئے روانہ ہوتے وقت سلمان خان کو ایئرپورٹ پر سکیورٹی آفیسر نے روک لیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور بعد ازاں پولیس فورس اور مداحوں کی جانب سے اہلکار کی تعریف کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ارمینا خان کی فلم 2عالمی فلم فیسٹیولز کیلئے منتخب

View this post on Instagram

A post shared by Filmfare (@filmfare)