گھر آتے ہوئے 15 سالہ لڑکی پراوباش کا حملہ۔۔ پھر کیا کیا۔۔؟

Sep 14, 2021 | 12:15:PM
 گھر آتے ہوئے 15 سالہ لڑکی پراوباش کا حملہ۔۔ پھر کیا کیا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) زیادتی کے واقعات اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ خواتین گھروں سے باہر جانے سے بھی ڈرنے لگی ہیں،ممبئی سے متصل کلیان علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 15 سالہ لڑکی کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

تفصیلات کے مطابق  15 سالہ لڑکی شرڈی سے واپس آئی اور تقریبا رات 9 بجے الہاس نگر پہنچی اور اس کے بعد وہ گھر آنے کےلئے اسکائی واک سے گزر رہی تھی کہ اوباش نے پکڑ لیا اور  لڑکی پر ہتھوڑے سےحملہ کیا۔ متاثرہ لڑکی رات بھرزخمی حالت میں پڑی رہی، کسی طرح اگلی صبح ملزم کے چنگل سے بچ گئی اور اس پورے واقعے کی معلومات ایک شخص کو فون پر دی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔ واقعہ ریلوے احاطے میں پیش آیا جس کے پیش نظر کلیان ریلوے نے مقدمہ درج کر کے اپنی تفتیش شروع کی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کی شکایت کی پر  ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:  11 ویں جماعت کی طالبہ ہوٹل کی چھت سے گرکر جاں بحق۔۔ہوا کیا تھا جانیے
 پولیس نےمتاثرہ لڑکی کا میڈیکل  کروایا اور جائے وقوع کا معائنہ  کیا۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم ماضی میں کچھ جرائم کا ارتکاب کر چکا ہے۔ اس کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ پولیس  کا کہنا ہے کہ ایسے  واقعات کو  روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئےجارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون گھر سے25 بار کیوں بھاگی۔۔؟ وجہ جان کر سب کے ہوش اڑ جائیں گے