11 ویں جماعت کی طالبہ ہوٹل کی چھت سے گرکر جاں بحق۔۔ہوا کیا تھا جانیے

Sep 14, 2021 | 11:23:AM
 11 ویں جماعت کی طالبہ ہوٹل کی چھت سے گرکر جاں بحق۔۔ہوا کیا تھا جانیے

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں بوائے فرینڈ کے ساتھ گھر سے فرار ہونے والی  15 سالہ لڑکی  ہوٹل  کی تیسری منزل سے گرکر جان کی بازی ہار گئی۔ واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے میڈیا 11 ویں جماعت کی طالبہ  بدھواریا علاقہ میں رہتی تھی جسے گلی میں رہنے والے لڑکے میلونگ جارج سے پیار ہوا اور وہ اس کے ساتھ گھر چھوڑ کر فرار ہو گئی،لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ 4 ستمبر کو میلونگ جارج  میری بیٹی کو ورغلا کر ساتھ لے گیاجس کی شکایت درج کروانے کوتوالی تھانے جارہے تھے کہ لڑکے کے والدین گھر آگئے ۔ انہوں نے دونوں کی شادی کے بارے میں کہہ کر  تھانہ میں رپورٹ درج کرانے سے روک دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون گھر سے25 بار کیوں بھاگی۔۔؟ وجہ جان کر سب کے ہوش اڑ جائیں گے

  پولیس کو ہوٹل کے کمرے سے قابل اعتراض اشیا ملی ہے ۔ پولیس نے  ہوٹل کے مالک ، بوائے فرینڈ اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیاجبکہ ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔  لڑکی چھت سے کودی تھی یا کسی نے جان بوجھ کر اس کو دھکا دیا تھا؟ پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔

یہ بھی پڑھیں: 5 اوباشوں کی 20 سالہ لڑکی سے زیادتی۔۔ظالموں نے بعد میں کیا کیا جانیے!