ہنسنا منع ہے۔۔والد کی خوشی کے موقع پر معصوم بچےنے کیا کر دیا، ویڈیو وائرل

Sep 14, 2021 | 00:20:AM
ہنسنا منع ہے۔۔والد کی خوشی کے موقع پر معصوم بچےنے کیا کر دیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)سوشل میڈیا پر آئے دن بہت ہی دلچسپ واقعات کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو جس میں ایک والد اپنی گرل فرینڈ  کو پرپوز کرنے میں لگا ہے، لیکن عین اسی وقت اس شخص کا چھوٹا بچہ ایسا کام دکھاتاہے کہ کوئی بھی اس کو دیکھ کر ہنسے بغیر نہیں رہ سکتا۔

 بھارتی ٹی وی کے ویب رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی الگ الگ طرح کے واقعات کے تمام ویڈیو وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ویڈیو اب اور سامنے آیا ہے جس میں ایک والد اپنی گرل فرینڈ    کو پرپوز کرنے میں لگا ہے لیکن اس کا بیٹا کچھ اور ہی شرارت بھری حرکت کرتا نظر آرہا ہے۔ لوگ اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے کیا کیا  نہیں کرتے۔ اس دوران وہ اپنے اس خاص لمحے کو یادگار بنانے کیلئے کینڈل لائٹ ڈنر سے لیکر مہنگی انگوٹھی اور کئی تو خوبصورت لوکیشن کا انتظام کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے اس لمحے کو یادگار بنا پائے۔

https://youtu.be/-SYdJEcWRxU

API Response: Not Found

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک والد اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کر رہا ہے، لیکن اس کے تین سال کے بیٹے نے اس کو یادگار بنا دیا ہے جو کہ واقعی حیران کرنے والا ہے۔  اس امریکن شخص  کیون پرسی تولا  کا پرپوزل اس کے بیٹے کی وجہ سے اس کے اور اس کی گرل فرینڈ  ایلیزا ایلیزا بیتھ کیلئے یادگار بن گیا۔ جب پاپا گرل فرینڈ کو پرپوز کر رہے تھے تو تین سال کا بیٹا پیچھے کھڑا تھا اور اسی لمحے بچے کو بڑی شدت سے پیشاب آ گیا اور اس نے اسی وقت پیچھے کھڑے ہوکر پیشاب کر دیا جس کا ویڈیو ان کا دوست بنا رہا تھا ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ کیون کے اس پرپوزل پر ایلیزا ہاں کر لیتی ہے لیکن جب ان کا دوست جو ویڈیو بنا رہا تھا وہ پیچھے دیکھنے کیلئے اشارہ کرتا ہے تو کیون پلٹ کر دیکھتے ہیں۔ بیٹے کی اس حرکت کو دیکھ کر کیون زورزور سے ہنسنے لگتے ہیں۔ بچے کی یہ معصومیت اب سوشل میڈیا کی سرخیاں بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی خواجہ سرا نے خوبصورتی کیلئے28 لاکھ روپےخرچ کر ڈالے،مگر پریشان کیوں۔۔؟