برطانوی گدھوں نے اپنے نام گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرا لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانیہ کے دو غیر معمولی گدھوں نے عالمی سطح پر شہرت حاصل کر لی جنہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے علاقے لنکن شائر میں واقع ریڈکلف ڈونکی سینکچوری میں موجود 2 گدھے نہ صرف اپنی خوبصورتی بلکہ اپنے حیران کن ریکارڈ کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں زیربحث ہیں۔
برطانیہ کے یہ دو گدھے ڈائنامک ڈیرک اور بامبو کا نام باضابطہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2026 میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ڈیرک نے دنیا کا سب سے اونچا گدھا ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ بامبو کو سب سے لمبے کانوں والے گدھے کا ریکارڈ مل گیا۔
ڈیرک کی اونچائی حیرت انگیز طور پر 167 سینٹی میٹر (5 فٹ 5 انچ) ہے جو ایک عام گدھے کے مقابلے میں تقریباً 20 سینٹی میٹر زیادہ ہے۔ اور اس غیر معمولی قد نے اسے دنیا بھر میں مقبول بنا دیا۔
فارم کی مالک ٹریسی گارٹن کے مطابق لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ ڈیرک خچر ہے کیونکہ وہ اتنا بڑا ہے مگر دراصل وہ خالص نسل کا امریکی میمتھ جیک سٹاک گدھا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیرک کی یہ جسامت خاندانی وراثت کا نتیجہ ہے کیونکہ اس گدھے کی ماں مس ایلی بھی غیر معمولی قد والی تھی اور اس کا والد لویس کا قد بھی 5 فٹ سے زیادہ تھا۔
ڈیرک کو لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے۔ اور وہ ادرک والے بسکٹ اور گاجریں کھانے کا شوقین ہے۔
دوسری جانب ڈیرک کا ہمسایہ بامبو اپنے لمبے، ریشمی کانوں کی بدولت توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،اس کے کانوں کی لمبائی 35 سینٹی میٹر (ایک فٹ ایک انچ) ہے،جو دنیا کے کسی بھی دوسرے گدھے سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ماہرین نے اس بار سردیاں شدید اور طویل ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا