اپنے پلان کے تحت بیٹنگ کی، بڑی اننگ کھیلنے میں مدد ملی:جنوبی افریقی بیٹر ٹونی 

Oct 14, 2025 | 18:22:PM
 اپنے پلان کے تحت بیٹنگ کی، بڑی اننگ کھیلنے میں مدد ملی:جنوبی افریقی بیٹر ٹونی 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی افریقن بیٹر ٹونی ڈی زورزی نے کہا کہ ہم نے اپنے پلان کے تحت بیٹنگ کی جس سے بڑی اننگ کھیلنے میں مدد ملی۔

 قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلی اننگ میں کوشش کی زیادہ سیدھا کھیلوں، ہم ذہنی طور پر سپن پچز پر کھیلنے کے لیے تیار تھے ۔

جنوبی افریقی بیٹر نے کہا کہ پاکستان کے دونوں سپنرز بہترین ہیں ، اس پچ پر نئے بلے باز کے لیے آکر سیٹ ہونا مشکل ہے ، بیٹنگ کے لیے مشکل کنڈیشنز میں سنچری سکور کرنے پر خوشی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:ہمارے بیٹرز کی شارٹ سلیکشن اچھی نہیں تھی