ہمارے بیٹرز کی شارٹ سلیکشن اچھی نہیں تھی، مشکلات پر قابو پانا ہوگا،قومی کوچ 

Oct 14, 2025 | 18:15:PM
ہمارے بیٹرز کی شارٹ سلیکشن اچھی نہیں تھی، مشکلات پر قابو پانا ہوگا،قومی کوچ 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ دوسری اننگ میں ہماری ایک دم وکٹیں گریں جس سے مشکلات ہوئیں ۔

قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ اپنے ٹارگٹ کا دفاع کریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے ، ہم نے خود کو اس صورت حال میں ڈالا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ میچ میں ہماری دو اچھی پارٹنر شپس ہوئی ہیں ، 17 رنز کے عوض پانچ وکٹیں گریں اور ہماری شارٹ سلیکشن اچھی نہیں رہی ، ہم شارٹ سلیکشن پر بات کررہے ہیں، اس مشکل کو حل کرنا ہے ۔

قومی کوچ نے کہا کہ اگر ہم نے ایسی پچز پر کھیلنا ہے اور ہمیں ان مشکلات پر قابو پانا ہوگا، پچز پر سیٹ ہوکر بلے باز کو بڑی اننگ کھیلنا ہوگی ، اظہر محمود کے مطابق ہم یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے ،شاہین کو بیٹنگ آرڈر میں اوپر بھیجا تھا کہ وہ تیز رنز کریں مگر وکٹیں گرنے کے باعث ایسا نہیں کرپائے۔

یہ بھی پڑھیں :گھانا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لئے کوالیفائی کرلیا