لاہور ٹیسٹ: پاکستان دوسری اننگز میں 167 پر آؤٹ، جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 167 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی اننگز کے 378 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم آج صبح 269 پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
نعمان علی اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 109 رنز کی برتری دلوادی تھی۔
پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 167 رنز ہی بنا سکی، امام الحق بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے،کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے اور ڈی آر ایس میں امپائر کال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار پائے،بابر اعظم 42، عبداللہ شفیق 41 اور سعود شکیل 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
چائے کے وقفے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا تو تیسری ہی گیند پر محمد رضوان 14 رنز پر سائمن ہارمر کا شکار ہوگئے، مجموعی سکور میں ایک رن کے اضافے سے شاہین آفریدی بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
نعمان علی نے 11 اور ساجد خان 1 جبکہ سلمان آغا نے 4 رنز بنائے ۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے میتھوسوامی نے 5 جبکہ ہارمر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی اننگز میں زورزی سب سے زیادہ 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6، ساجد خان نے3 جبکہ سلمان آغا نے 1 وکٹ لی۔
یاد رہے کہ لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
مزید پڑھیں:ویرات کوہلی کا نئے معاہدے سے انکار ، آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں زیر گردش