75 لاکھ روپے کی انشورنس کا لالچ، بھارت میں بیوی کا قاتل گرفتار

Oct 14, 2025 | 10:14:AM
75 لاکھ روپے کی انشورنس کا لالچ، بھارت میں بیوی کا قاتل گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مکیش کمار مہتا نامی ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے، واردات کو حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے انشورنس حاصل کرنے کا سازش بھی رچائی لیکن جلد ہی اس کا پول کھل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ کے ضلع هزارہ باغ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل کیا اور پھر اسے موٹرسائیکل حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے کی انشورنس رقم حاصل کرنے کی سازش کی۔

قانون نافذ کرنے والوں کے مطابق مقتولہ سِوانتی کماری عمر 27 سال تھی، اور اس کی شادی مکیش کمار مہتا نامی شخص سے یکم جون کو ہوئی تھی۔

 حادثے سے تقریباً ایک مہینہ پہلے مکیش نے اپنی بیوی کے نام پر زندگی کی انشورنس پالیسی کروائی تھی۔

مزید پڑھیں:ویرات کوہلی کا نئے معاہدے سے انکار ، آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں زیر گردش

پولیس ذرائع کے مطابق مکیش کو پیر کے روز تفتیش کے دوران حراست میں لیا گیا، اور اس نے انشورنس رقم کے حصول کی نیت سے اپنی بیوی کا قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے والی کہانی میں تضادات ملے۔ نہ موٹرسائیکل پر کوئی خراش تھی، نہ جسم پر عام حادثے کی نشانیاں تھیں۔

مکیش نے بیان دیا کہ اس نے رات کے اندھیرے میں سِوانتی کو بائیک سے اتارا اور اس کے سر پر چار،پانچ بار  پتھر مارا۔

 پھر لاش کو بائیک کے پاس رکھا اور خود بے ہوش ہونے کا بہانہ کیا تاکہ لوگ حادثہ سمجھیں۔

اس نے بعد میں ہیلمیٹ بھی پولیس کو واپس کروایا، جسے اس نے واقعے کے بعد چھپا دیا تھا۔