داخلی امور پر بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں، افغان حکومت کے بیان پر دفتر خارجہ کا رد عمل

Oct 14, 2025 | 09:09:AM
داخلی امور پر بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں، افغان حکومت کے بیان پر دفتر خارجہ کا رد عمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغان حکومت کے بیان پر دفتر خارجہ پاکستان کا ردِعمل بھی سامنے آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے طالبان حکومت کی پاکستان کے داخلی معاملات سے متعلق حالیہ بیانات کا نوٹس لیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ طالبان افغانستان سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، طالبان ایسے معاملات پر تبصرہ سے گریز کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کا اصول بین الاقوامی سفارتی ضوابط کے مطابق اختیار کیا جانا چاہئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ طالبان حکومت دوحہ عمل کے دوران بین الاقوامی برادری سے کئے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں پر عمل کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ طالبان حکومت اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، طالبان بے بنیاد پراپیگنڈا کے بجائے حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام پر توجہ دے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت