سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Oct 14, 2023 | 14:53:PM
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 46 ڈالر کا اضافہ سے فی اونس 1938ڈالر کا ہوگی۔

1تولہ سونے کی قیمت 4900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 2 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4ہزار 201 روپے اضافے سے 1 لاکھ 73 ہزار 182 روپے ہوگئی ہے۔  دوسری 1 جانب تولہ چاندی کی قیمت 2500 روپے پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں کمی آئی تھی جس کے باعث  ایک تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 981 روپے تھی۔  

مزید پڑھیں: لاہور میں جلسہ,پی ٹی آئی نے  ایک اور درخواست جمع کرادی

واضح رہے کہ ایک ماہ کی طویل بندش کے بعد گزشتہ روز سے سونے کے ریٹ جاری ہونا شروع ہوئے ہیں، اس سے قبل ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سونے کی قیمتیں آئندہ کےلیے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے جاری کریں گے۔