پی ٹی آئی لانگ مارچ کیسے روکا جائے گا؟ انتظامیہ کا منصوبہ بے نقاب

Oct 14, 2022 | 14:43:PM
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کی تیاریوں کے حوالے سے 24 نیوز نے اہم تفصیلات حاصل کر لیں
کیپشن: پی ٹی آئی لانگ مارچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کی تیاریوں کے حوالے سے 24 نیوز نے اہم تفصیلات حاصل کر لیں۔

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر اب تک مجموعی طور پہ 589 کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔ فیض آباد 95، کنونشن سنٹر 145، سرینگر ہائی وے میٹرو سٹیشن 39، سرینا چوک 14 کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح چھبیس نمبر چونگی 6، نادرا چوک 9، مارگلہ روڈ 12، ڈی چوک 22، میریٹ 12، مارگلہ ہلز 14، آئی جے پی روڈ 25 کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔ بری امام روڈ 4، بنی گالہ روڈ 2، ایکسپریس چوک 10، سروس روڈ 8، ٹی چوک 12، سرینا چوک 8 کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔

سری نگر ہائی وے نزد شکر پڑیاں 45، اولڈ موٹر وے ٹال پلازہ 20، خیابان چوک 7، راول لیک کے قریب 8 کنٹینرز رکھے گئے، سترہ میل 8، زیرو پوائنٹ 34، کیرج فیکٹری 30 کنٹینرز رکھے ہیں۔