آریان خان کی ویڈیو وائرل۔۔ نئی بات سامنے آ گئی

Oct 14, 2021 | 15:14:PM
ممبئی ،کروز شِپ، منشیات کیس، سوشل میڈیا 
کیپشن: بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان

(ویب ڈیسک)ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی بھکاری بچوں کی مدد کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 منشیات کیس کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے جیل میں رہنے والے آریان خان کی ایک پُرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں کچھ بھکاری بچوں کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس پارٹی میں ملائکہ اروڑا اور آریان خان سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی تھی جنہیں ایک ریستوران سے باہر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ آریان خان جیسے ہی ریستوران سے نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگتے ہیں تو دو بھکاری بچے اُن کے پاس آتے ہیں اور اُن سے مدد مانگتے ہیں،بچوں کو دیکھ کر آریان خان اپنی جیب سے پیسے نکال کر اُنہیں دیتے ہیں جس کے بعد وہ بچے خوشی میں  آریان خان کو دعا ئیں دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت آج تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی،عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے وکیل اے ایس جی انیل کمار سنگھ کی جانب سے بدھ کی شام ساڑھے پانچ بجے تک دلائل مکمل نہیں کئے جاسکے تھے۔

دوسری جانب ممبئی کی سیشن کورٹ میں آریان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت میں وکیل امیت دیسائی نے آریان کی چھاپے کے وقت کروز شپ پر موجودگی کے الزام کو جھوٹا قرار دے دیا  ۔

یہ بھی پڑھیں: آریان  سمندری جہاز میں نہیں تھا۔۔عدالت میں گرفتاری کا معاملہ ہی الٹ گیا