آریان  سمندری جہاز میں نہیں تھا۔۔عدالت میں گرفتاری کا معاملہ ہی الٹ گیا 

Oct 14, 2021 | 13:20:PM
منشیات کیس،شاہ رخ خان،آریان خان ، وکیل ، این سی بی
کیپشن:  ممبئی کی سیشن کورٹ میں آریان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے وکیل نے آریان کی چھاپے کے وقت کروز شپ پر موجودگی کے الزام کو جھوٹا قرار دے دیا  ۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کی سیشن کورٹ میں آریان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت میں وکیل امیت دیسائی نے کہا کہ میرا موکل این سی بی کی جانب سے 2 اکتوبر کو مارے جانے والے چھاپے کے وقت کروز شپ پر نہیں تھا، یہ الزام سراسر جھوٹا ہے۔ آریان کو کروز پر جانے سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، آریان اپنے دوست ارباز مرچنٹ کے ہمراہ جب داخلی دروازے پر پہنچا تو اس وقت این سی بی پہلے سے وہاں موجود تھی، انہیں آریان کے پاس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔
آریان خان کے وکیل نے مزید کہا کہ میرے موکل کے خلاف وہاں ہونے اور منشیات کے استعمال کا مقدمہ ہے لیکن اس کے پاس رقم موجود نہیں تھی، منشیات برآمد ہونے والوں سے بھی آریان کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔وکیل امیت دیسائی کا کہنا تھا این سی بی ڈرگز ڈیلرز کو پکڑنے کیلئے بہت اچھے اقدام کررہی ہے لیکن یہ انتہائی غیراخلاقی ہے کہ بے قصور افراد کو جیل میں رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیںمسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ۔۔صبا قمر اور  بلال سعید عدالت میں پیش نہ ہوئے
 خیال رہے کہ این سی بی نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں آریان کی ضمانت کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے اس کا تعلق انٹرنیشنل گروہ سے جوڑا تھا جس پر وکیل امیت دیسائی نے کہا تھا کہ یہ چھوٹے بچے ہیں، ضمانت کیلئے مزید تاخیر نہ کی جائے۔آریان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان بچوں کے معاملے کو مزید بدتر نہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سکول جانے والے طلبا کیلئے بڑی خبر