پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے تقرر و تبادلے,نوٹیفکیشن جاری

Nov 14, 2025 | 23:19:PM
پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے تقرر و تبادلے,نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں.

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے انعام الرحمان ملک کو تبدیل کر کے ان کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، آئی بی ڈویژن میں تعینات پولیس سروسوگریڈ 20 کے عاصم گلزار کو  تبدیل کر کے ان کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سپرد کی گئی ہیں.

مزید برآں,گلگت بلتستان حکومت میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے عارف شہباز خان وزیر، پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس، گریڈ 18 کے احسان اللہ چوہان، پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس  گریڈ 18 کے حسام بن اقبال اور پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس  گریڈ 18 کے شمس الدین کو تبدیل کر کے ان افسران کی خدمات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سپرد کی گئی ہیں.

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں.

یہ بھی پڑھیں :   بابراعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا