وی سی یو ایچ ایس ڈاکٹر احسن وحید کی تعیناتی کے معاملے پر تحریک التوائے کار جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بطور وائس چانسلر تعیناتی کا معاملہ پنجاب اسمبلی جا پہنچا۔
وی سی یو ایچ ایس ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کی تعیناتی کے معاملے پر تحریک التوائے کار جمع کردی گئی۔تحریک التوائے کار حکومتی رکن اسمبلی پنجاب اسمبلی امجد علی جاوید جمع کروائی ۔تحریک التوائے کار میں پی ایم اے کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیا گیا ہے۔
تحریک التوائے کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی اپنی افادیت کھو چکی ہے،پی ایم اے کی جانب سے بھی موقف اختیار کیا گیا کہ یو ایچ ایس کےوائس چانسلر کی تقرری میرٹ کے خلاف ہے۔
تحریک التوائے کار میں مزید کہا گیا ہے کہ اقربا پروری کے الزامات،وائس چانسلر احسن راٹھور ساتویں نمبر پر آنے کےباوجود تعینات ہوئے ،طلبہ کے مستقبل سے متعلقہ اہم نوعیت کے مسئلے پر فوری بحث درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کرتباہ