پاکستان اور روس کی ایشیا سےمتعلق سکیورٹی امور پر پہلی مشاورتی نشست کا انعقاد

Nov 14, 2025 | 18:35:PM
 پاکستان اور روس کی ایشیا سےمتعلق سکیورٹی امور پر پہلی مشاورتی نشست کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس نے اسلام آباد میں ایشیا سے متعلق سکیورٹی امور پر پہلی مشاورتی نشست منعقد کی,روسی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے ایشیا و بحرالکاہل تعاون الیکسی اوفچِنیکوف نے ایڈیشنل فارن سیکرٹری (ACDIS) اور ترجمان، سفیر طاہر اندرابی سے بات چیت کی, جامع بات چیت خطے کی سکیورٹی صورتحال، ابھرتے اتحادوں اور دوطرفہ تعاون کے امکانات پر کی گئی۔

طاہر حسین اندرابی, ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کےمطابق ڈی جی اوفچِنیکوف نے ایڈیشنل فارن سیکرٹری (ایشیا پیسفک) سفیر عمران صدیقی سے بھی ملاقات کی, انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈی جی سہیل محمود سے بھی ملاقات کی۔

  ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعاوُنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے, پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمہ پر مبنی طریقہ کار کا پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صحافیوں کے تحفظ کیلئے  کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز  تشکیل