خیبرپختونخوا : یکم تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی

Nov 14, 2025 | 18:55:PM
خیبرپختونخوا : یکم تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے یکم تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی محکمہ خزانہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے، اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخری دنوں میں تنخواہوں کی ادائیگیاں کی گئیں جس کے باعث انتظامی مسائل پیش آئے۔

اسی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ سے تنخواہیں اور پنشن ہر ماہ کی یکم تاریخ کو ہی جاری کی جائیں گی۔

محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :   جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے