پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ بنالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی) پاکستان کی ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ہاکی سیریز میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو آٹھ صفر سے شکست۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم نے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو آٹھ صفر سے شکست دے دی۔پاکستان نے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، پاکستان کی طرف سے سفیان خان اور رانا وحید نے دو گول سکور کئے ،رانا ولید، حنان شاہد ، افراز خان اور عماد بٹ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد علی خان نے سیریز جیتنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کریں گے، افغان طالبان پر واضح کر دیادہشتگردی کو روکے؛دفترخارج