ہنر مند افراد کیلئے عمان کا نیا ویزا متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عمان کی جانب سے ثقافتی ویزا متعارف کروا دیا گیا جس کا مقصد دنیا بھر کے ہنرمند افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے،عمان پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق ثقافتی ویزا کا مقصد غیر ملکی شہریوں کیلیے فنون و ثقافت کے شعبوں میں عارضی قیام اور کام کرنے کے واضح قانونی راستے فراہم کرنا ہے۔
ثقافتی ویزا ایک انٹری پرمٹ ہے جو خاص طور پر ثقافتی مقاصد کیلیے عمان آنے والے غیر ملکیوں کو دیا جاتا ہے، یہ متعلقہ میزبان ادارے (جیسے وزارت ثقافت، کھیل و نوجوانان، تعلیمی ادارے یا ثقافتی مراکز) کی درخواست اور ذمہ داری پر جاری کیا جاتا ہے،یہ ویزا اُن غیر ملکیوں کو دیا جاتا ہے جو درج ذیل ثقافتی سرگرمیوں کیلیے عمان آ رہے ہوں,واضح رہے کہ ثقافتی مقاصد کیلئے عمان آنے والے غیر ملکی درخواست دہندہ کے شریک حیات یا والدین اور بچوں کیلئے بھی ثقافتی جوائننگ ویزا جاری کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری ، سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
1 سال کیلیے 50 عمانی ریال,5 سال کیلیے 50 عمانی ریال (فی سال),10 سال کیلیے 50 عمانی ریال (فی سال),ماہرین، محققین اور تخلیقی پیشہ ور افراد کی آمد کو آسان بنانا، علم کی منتقلی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا,ثقافتی سرگرمیوں میں مصروف غیر ملکیوں کی قانونی موجودگی کو منظم کرنا اور متعلقہ اداروں کی نگرانی یقینی بنانا,ثقافتی سیاحت کو قومی معیشت کا اہم ستون بنانا,عمان کی ثقافتی کشادگی کو بڑھانا اور دنیا کے ساتھ فکری رابطے کو مضبوط کرنا,عمان کے ثقافتی و فنکارانہ ایونٹس میں غیر ملکی شرکت کو بڑھاوا دینا شامل ہے۔