AI گیت کی تاریخ رقم، بل بورڈ پر پہلی پوزیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک تاریخی پیش رفت اس وقت آئی جب اے آئی آرٹسٹ بریکنگ میں مکمل طور پر اے آئی سے تیار کردہ گیت واک مائی واک نے بل بورڈ کنٹری چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مکمل اے آئی جنریٹڈ کنٹری گانے نے امریکہ کے کسی بڑے میوزک چارٹ میں ٹاپ اسپاٹ حاصل کیا ہو، جس نے عالمی موسیقی کی صنعت میں ہلچل مچا دی ہے۔
یہ گیت اپنے منفرد انداز، باغیانہ رنگ اور آؤٹ لا اسٹائل کے بولوں کے باعث تیزی سے مقبول ہوا، جس نے اس بات کو ثابت کیا کہ الگورتھم کے ذریعے تیار کردہ موسیقی بڑے پیمانے پر مقبولیت بھی حاصل کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
بریکنگ رسٹ کی آن لائن موجودگی جس میں اے آئی سے بنائی گئی بصری شناخت شامل ہے اور انسان گلوکار کی کوئی حقیقی شناخت موجود نہیں نے تخلیق، ملکیت اور فن کی حقیقی تعریف پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ناقدین کے مطابق یہ رجحان مستقبل میں میوزک انڈسٹری کے بنیادی تصورات کو تبدیل کرسکتا ہے۔