متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پردرسگاہیں بند ،سرکاری اور نجی سیکٹر کے ملازمین کےلیے دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 2 اور 3 دسمبر( منگل اور بدھ) کو عام تعطیل ہوگی،متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر ملازمین 5 دن کی چھٹیوں کے مزے بھی لے سکتے ہیں۔
یاد رہے امارات میں سنیچر اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے، قومی دن کی تعطیل مل کر نجی سیکٹر کے ملازمین کو پانچ دن میں چار چھٹیاں ملیں گی۔
سرکاری شعبے میں کام کرنے والے ملازمین اور کارکنوں کو بھی اسی طرح چار دن کی چھٹیاں ملیں گی۔
دوسری جانب تعلیمی اداروں میں 5روز کی چھٹی کا امکان ہے۔
قانون یہ اجازت دیتا ہے کہ سرکاری تعطیلات کو ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کیا جا سکے تاکہ شہریوں کو زیادہ آرام کا موقع مل، اس بنیاد پر امکان ہے کہ پیر یکم دسمبر کی چھٹی بھی شامل ہو جائے یا 3 دسمبر کی تعطیل پیر کو منتقل کر دی جائے۔
اگر یکم دسمبر کو اضافی چھٹی دے دی گئی تو ویک اینڈ کے ساتھ ملا کر 5 روزہ تعطیلات ممکن ہوں گی، جبکہ زیادہ امکان 4 روزہ وقفے کا ہے جس میں 3 دسمبر کی چھٹی پیر کو منتقل ہو جائے گی۔
واضح رہے متحدہ عرب امارات کا قومی دن ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔
2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات قائم ہوئی تھی جس میں تمام ریاستیں جن میں ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ متحد ہوئی تھیں جس کے بعد ان ریاستوں کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی ہلچل۔۔۔پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ