طارق ٹیڈی کے علاج کیلئے ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم تشکیل 

Nov 14, 2022 | 21:09:PM
اداکار طارق ٹیڈی، سرکاری سطح علاج، تین رکنی ٹیم تشکیل،
کیپشن: طارق ٹیڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)سٹیج کے نامور اداکار طارق ٹیڈی کا سرکاری سطح علاج کا اعلان ہونے کے بعد ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ،پی کے ایل آئی کے تین ڈاکٹرز طارق ٹیڈی کا مکمل علاج کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق طارق ٹیڈی کو وینٹی لیٹر سے اتار دیا ہے لیکن وہ ابھی بھی آئی سی یو وارڈ میں رہیں گے ،ڈاکٹرز کاکہناہے کہ جگر کی انفیکشن میں کمی لا رہے ہیں،جگر کے عارضے کی تمام ادوایات دے رہے اور ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش میں جاں بحق معظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی