عمران خان پر حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش میں جاں بحق معظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی 

Nov 14, 2022 | 20:36:PM
وزیر آباد، عمران خان، حملہ آور، جاں بحق، معظم، پوسٹ مارٹم رپورٹ،
کیپشن: وزیر آباد میں حملہ آور کی فائرنگ سے جاں بحق شخص ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرآباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قافلے پر حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش میں جاں بحق ہونے والے شخص معظم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق معظم کی ہلاکت بڑے اسلحے سے چلنے والی گولی سے ہوئی ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ معظم کو دائیں آنکھ سے 7 سینٹی میٹر اوپر گولی لگی ،معظم کے سر پر لگنے والی گولی کا سوراخ3 بائے ایک سینٹی میٹر تھاجبکہ معظم کے سرکے دوسری جانب سے نکلنے والی گولی کا سوراخ 12 بائے 9 سینٹی میٹر تھا۔


رپورٹ کے مطابق معظم کی ہلاکت گولی لگنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ،معظم کو جہاں گولی لگی وہاں کوئی کالا نشان نہیں تھا۔
ماہرین کاکہناہے کہ گولی قریب سے چلتی تو کالا نشان موجود ہونا تھا،حملہ آور نوید کے پاس پستول تھا، پستول کی گولی کا سوراخ چھوٹا ہوتا ہے ،پوسٹ مارٹم رپورٹ سے لگتا ہے گولی دور سے چلائی گئی ،ماہرین کاکہناہے کہ معظم کو لگنے والی گولی رائفل یا بڑے اسلحے کی ہو سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا وی وی آئی پی موومنٹ کیلئے ٹریفک نہ روکنے کا فیصلہ