کتے نے گاڑی چلائی ۔۔حادثہ ہوا تو بھاگ نکلا ۔۔ویڈیو وائرل 

Nov 14, 2021 | 13:24:PM
کتا گاڑی ، حادثہ
کیپشن: کتا گاڑی ڈرائیو کررہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کتے نے اپنے مالک کی گالف کارٹ چلائی ، گاڑی سے ٹکرا کر چلتا بنا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیاہ کلر کاکتا (انگلش مسٹف )گالف کارٹ کی طرف جاتا ہے اسے اسٹارٹ کرتا ہے کچھ دور ہی لے جاتا ہے کہ آگے کھڑی گاڑی سے ٹکر ہوجاتی ہے ۔

کتا اس گالف کارٹ کو وہیں کھڑا کرتا ہے اورخاموشی سے چلا جاتا ہے ایسے جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔۔۔ اس حادثے میں کتا بلکل محفوظ رہا جبکہ دونوں گاڑیوں کا نقصان ہوگیا۔ اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ 
یہ بھی پڑھیں:نشے میں دھت دلہابارات لے آیا۔۔دلہن نے پھر کیا کیا۔۔اہم خبر جانیے