نشے میں دھت دلہابارات لے آیا۔۔دلہن نے پھر کیا کیا۔۔اہم خبر جانیے

Nov 14, 2021 | 09:56:AM
بھارت،پولیس،  مدھیہ پردیش،شادی، نکاح
کیپشن:  دلہن بارات کا انتظار کر رہی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں اکثر شادی کی تقریب کے دوران کچھ ایسا ہو جاتا ہے جس کا کسی کو اندازہ بھی نہیں ہوتا۔

ایسا ہی ایک واقعہ  مدھیہ پردیش کے راج گڑھ میں پیش آیا جہاں دلہن نے دلہے کو اس وقت ٹھکرا دیا جب وہ  شادی میں نشے میں دھت ہو کر آ گیا، جیسے ہی شادی کی بارات پنڈال میں پہنچی تو دلہے کی طرف سے کئی مہمان بشمول دلہا خود نشے میں دھت نظر آئے،دلہا اس قدر نشے میں تھا کہ خود سے کھڑا بھی نہ ہو سکا۔

دلہن  نے جب یہ سب دیکھا تو اس نے دلہے سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نکاح کی تقریب میں بیٹھنے سے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے یہ لڑکا قبول نہیں ہے،دلہن کی بات سن کر تمام باراتی حیران رہ گئے،دلہن نے  اپنے والدین کو بتایا کہ وہ اس آوارہ لڑکے سے شادی نہیں کرے گی۔بیٹی کی بات سن کر والدین نے بھی اس کا ساتھ دیا اور بارات واپس کرنے کو کہا۔

 دوسری جانب پولیس نے بھی دلہن کے اہل خانہ کو مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کا مذاق۔۔خاتون کی خود کشی۔۔ معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا