پمز ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامیاب، احتجاج 2 ہفتوں کیلئے ملتوی

May 14, 2026 | 22:26:PM
پمز ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامیاب، احتجاج 2 ہفتوں کیلئے ملتوی
کیپشن: پمز ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامیاب، احتجاج 2 ہفتوں کیلئے ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)اسلام آباد کے مرکزی سرکاری ہسپتال 'پمز' میں جاری ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج مذاکرات کی کامیابی کے بعد 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے.

 ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق احتجاج روزانہ کی بنیاد پر جاری تھا تاہم متعلقہ حکام سے مذاکرات کے بعد فی الحال احتجاج روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

 ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ مہنگائی نے عوام سمیت ڈاکٹرز کو بھی شدید متاثر کیا ہے, ڈاکٹرز کے مطابق بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث یہ سمجھ نہیں آتی کہ مریضوں کا علاج کریں یا اپنے گھریلو اخراجات پورے کریں.

 ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے تنخواہوں میں فوری اور بنیادی اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے طوفان میں سفید پوش طبقے کا جینا محال ہو چکا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو دو ہفتے بعد احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں :نئی پالیسی ! سولر سسٹم لگوانے والوں پر کڑی شرط عائد، صارفین پریشان