قتل کیس ؛دو ملزمان کو عمر قید و جرمانے کی سزا، 2بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خالد چودھری)ساہیوال کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ہجرہ شاہ مقیم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،اے ٹی سی کے جج ضیاءاللہ خان نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
مقدمہ میں نامزد ملزمان اقرہ منشاء اور عدیل کو سزا جبکہ انعم منشاء اور محمد منشاء کو بری کردیاگیا،مقدمہ کے دو ملزمان اقرہ منشاء اور عدیل کو قتل کی دفعات کے تحت عمر قیداور 5 پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے دفعہ 336/B کے تحت دونوں ملزمان اقرہ منشاء اور عدیل کو14,14سال قیداور 10،10لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا کا حکم سنا دیا۔
تھانہ ہجرہ شاہ مقیم میں درج مقدمہ نمبر 2784/24 کے دو ملزمان انعم منشاء اور محمد منشاء کو بری کردیا۔
یاد رہے کہ ملزمان نے ہجرہ شاہ مقیم کے مشتاق نامی شخص پر 26 ستمبر 2024 کو تیزاب پھینکا تھا جس کے بعد وہ ہسپتال میں دم توڑ گیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لٹراضافہ!