موٹر سائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے لائسنس کے اجراء میں ریلیف جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ رواں سال پنجاب میں 28 لاکھ 23 ہزار سے زائد موٹر سائیکل لائسنس جاری کیے گئے۔
اس دوران 11 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، جبکہ 8 لاکھ سے زائد افراد نے لائسنس کی تجدید کروائی۔
مزید پڑھیں:AIسے تیار جعلی ٹکٹ پر سفر کرنیوالا مسافر گرفتار
مزید بتایا گیا کہ 8 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ شہریوں نے لرننگ سہولیات حاصل کیں جبکہ 12 ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق حادثات میں بڑی تعداد بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے۔
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔