جب بیٹوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے: مریم نفیس

جب ساسیں سوچ لیتی ہیں کہ ہم جو کررہی ہیں وہی صحیح ہے تو یہاں سے خرابیاں پیدا ہوتی ہیں

May 14, 2026 | 11:51:AM
 جب بیٹوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے: مریم نفیس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مریم نفیس نے شادی کے بعد بیٹوں کی ماؤں کے رویوں کے حوالے سے کہاہے کہ یہ ہمارے دین میں ہے کہ جب بیٹوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے۔
مریم نفیس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں شادی کے بعد بیٹوں کی ماؤں کے رویوں کے حوالے سے اہم گفتگو پر اظہارِ خیال کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ ہمارے دین میں ہے جب بچوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے کیونکہ ہر فیملی کو پرائیویسی اور اپنی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

مریم نفیس نے کہا میرا بیٹا عیسیٰ ابھی دو سال کا بھی نہیں ہے، لیکن میں نے سوچ رکھا ہے کہ جب وہ بڑا ہوگا اور شادی ہوگی تب ہم اسے الگ کردیں گے، ہم اس پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالیں گے، اس کی بیوی کا کام نہیں ہے ہمیں سنبھالنا۔
مریم نفیس نے کہاکہ اگر اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ماں باپ بیٹے کو الگ گھر لے کر دے سکیں یا بیٹا خود لے تو سسرال والوں کو چاہیے کہ نئی آئی لڑکی کو اس کے کمرے اور کچن کے لیے سپیس دے دیں، کیونکہ یہ دماغی طور پر کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاست مخالف ٹویٹ؛ فلک جاوید کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی
مریم نفیس نے کہا جب آنٹیاں (ساسیں) یہ سوچ لیتی ہیں کہ ہم جو کررہی ہیں وہی صحیح ہے اور نئی آنے والی گھر میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتی، تو یہاں سے خرابیاں پیدا ہوتی ہیں، ہوسکتا ہے وہ لڑکی کچھ بہتر ہی کرے۔