امریکی بحری ناکہ بندی، بڑے ملک میں پٹرول ختم

May 14, 2026 | 09:05:AM
امریکی بحری ناکہ بندی، بڑے ملک میں پٹرول ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیوبا کے وزیر توانائی ویسینٹ ڈی لا او نے بدھ کے روز ایک ہنگامی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ڈیزل اور فیول آئل مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

 امریکی ناکہ بندی کے باعث ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت ہوانا سمیت پورے ملک کو کئی دہائیوں کے بدترین بلیک آؤٹ کا سامنا ہے۔

وزیر توانائی نے سرکاری میڈیا پر صورتحال کی سنگینی بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بالکل بھی ایندھن اور ڈیزل نہیں بچا ہے۔

 ہمارے پاس کوئی محفوظ ذخائر بھی موجود نہیں ہیں، جس کی وجہ سے قومی گرڈ کی حالت انتہائی نازک ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی طیارہ سمندر میں گرکر تباہ،تمام 11 افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے

رواں ہفتے اور گزشتہ ہفتے کے دوران دارالحکومت میں بجلی کی بندش میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور کئی علاقوں میں دن کے بیس سے بائیس گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔

ویسینٹ ڈی لا او کے مطابق یہ صورتحال ایک ایسے شہر میں تناؤ کو بڑھا رہی ہے جو پہلے ہی خوراک، ایندھن اور ادویات کی قلت کی وجہ سے نڈھال ہو چکا ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک کا پاور گرڈ مکمل طور پر صرف مقامی خام تیل، قدرتی گیس اور شمسی توانائی پر چل رہا ہے۔

اگرچہ کیوبا نے گزشتہ دو سالوں میں تیرہ سو میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے لگائے ہیں، لیکن ایندھن کی کمی کی وجہ سے گرڈ میں پیدا ہونے والا عدم استحکام ان کی کارکردگی کو بھی متاثر کر رہا ہے۔