نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا آئندہ بجٹ کیلئے ٹیکس نظام کو موثر بنانے پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آئندہ بجٹ کے لیے ٹیکس نظام کو مزید موثر بنانے اور ریونیو میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق ٹیکس پالیسی تجاویز پر غور کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، نائب وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئندہ بجٹ کے لیے مختلف ٹیکس پالیسی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے تیار کردہ سفارشات پر غور کیا اور ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے، ٹیکس نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور ریونیو میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمیٹی نے ہدایت کی کہ ایسی پالیسی تجاویز تیار کی جائیں جو نہ صرف حکومتی آمدن میں اضافہ کریں بلکہ سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور معاشی ترقی کو بھی فروغ دیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے مجموعی قرضے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے