190 ملین کیس؛بانی پی ٹی آئی،بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف درخواستوں پر سماعت کرینگے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ کل دن بارہ بجے سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ 17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سزا سنائی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے علی امین گنڈا پور کا نام خارج