سٹیل ملز ملازمین برطرفی کیس میں لیبر کورٹ کا فیصلہ معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کے کیس میں سندھ لیبراپیلیٹ ٹربیونل نے لیبر کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
لیبر کورٹ نے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ دیا تھاجسےملازمین نے چیلنج کیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق سٹیل ملز کی جانب سے ہمیں برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، کم و بیش 3 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا تھا،وسائل کی کمی بتا کر ہمیں بیروزگار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رینجراہلکاروں کو کچلنے کا کیس: فرد جرم 21 مئی کوعائد ہوگی
وکیل درخواست گزار طارق منصور کے مطابق سندھ لیبراپیلیٹ ٹربیونل نے لیبر کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیااور کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔
وکیل طارق منصور کے مطابق ہم نے لیبر کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا،اپیل یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ آف سٹیل ملز کی جانب دائر کی گئی۔