اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پر مریم نواز کا قومی ٹیم کیلئے 3 کروڑ انعام کا اعلان

May 14, 2024 | 20:46:PM
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پر مریم نواز کا قومی ٹیم کیلئے 3 کروڑ انعام کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشادحسین) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کے لیے 3کروڑ انعام کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  مریم نواز نے کہاکہ ہاکی صرف کھیل نہیں ،قومی فخر ہے ، ان کاکہنا تھا کہ موجودہ ٹیم نے ماضی کی یاد تازہ کردی ،مریم نواز نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں نے قومی کھیل میں دوبارہ سے نئی جان ڈال دی ہے،امید ہے قومی ہاکی اپنا مقام واپس حاصل کرے گی، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےپر وزیراعلیٰ پنجاب نے پوری ٹیم کیلئے 3کروڑ انعام کا اعلان کیا ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے مطابق پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کی ذمہ داری وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر کو دی ہے۔ قومی کپتان عما د بٹ نے امید ظاہر کی کہ حکومتی تعاون سے قومی کھیل مزید بلندی حاصل کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے خلاف آئرلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ جاری