کراچی: پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک

May 14, 2023 | 09:28:AM
کراچی: پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پولیس نے شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز کو دھر لیا جہاں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم ہلاک ہوا جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے، عزیز بھٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واردات کی اطلاع مددگار 15 کو ملی، پولیس مددگار 15 نے محض 4 منٹ میں موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور،سی آئی اے اور شوٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،3 ملزمان ہلاک

گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان کے قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔