حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

May 14, 2022 | 15:23:PM
حمزہ فائل فوٹو
کیپشن: حمزہ شہباز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت 17مئی کو ہوگی۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کیس عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل حمزہ شہباز کیس میںعدالت میں پیش ہوں گے ۔اٹارنی جنرل نے کہا میں حمزہ شہباز کا وکیل رہ چکا ہوں اس کیس میںپیش نہیں ہوں گا ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا جلسہ ، چودھری پرویز الٰہی بھی میدان میں آگئے