ٹیوٹا اور سوزوکی کے بعد ہنڈائی نے بھی گاڑی کی قیمتیں بڑھا دیں

May 14, 2022 | 12:16:PM
ہنڈائی گاڑی ، اضافہ
کیپشن: ہنڈائی گاڑیوں کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹیوٹا، سوزوکی کے بعد ہنڈائی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،ہنڈائی نے گاڑیوں کی قیمت میں 1 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوناٹا 2.5 کی قیمت میں ایک لاکھ روپے اضافہ،سوناٹا 2.5 کی قیمت 77 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ کر 78 لاکھ 49 ہزار کی ہو گئی۔سوناٹا 2.0 ایک لاکھ چالیس ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہو گئی۔الینٹرا 2.0 1 لاکھ پچاس ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 49 ہزار روپے کی مقرر۔پورٹر ہائی ڈیک ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے کے بعد 27 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر 29 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف پرانے مطالبے پر قائم۔پیٹرول مزید مہنگا ہونیکا امکان