رنگ روڈ راولپنڈی میں گھپلے۔۔زمہ داروں کا پتہ چل گیا۔۔وزیراعلیٰ کا کارروائی کا حکم

May 14, 2021 | 22:15:PM
رنگ روڈ راولپنڈی میں گھپلے۔۔زمہ داروں کا پتہ چل گیا۔۔وزیراعلیٰ کا کارروائی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوادی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔ 
رپورٹ میں موجود سفارشات پر من و عن عملدرآمد کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی جانب سے سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر وسیم علی تابش کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ محمد محمود اور وسیم علی تابش کا کیس نیب بھجوانے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں ۔
 دونوں افسروںنے غیر قانونی لینڈ ایکوزیشن پر 2.3 ارب روپے تقسیم کئے۔ اتنی بڑی رقم کی ادائیگی اٹک لوپ کے رینٹ سینڈیکیٹ کو فائدہ پہنچانے کیلئے کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وسیم علی تابش نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ضلع اٹک میں 2 ارب سے زائد کی رقم خرچ کی۔رینٹل سینڈیکیٹ میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔ تحقیقات کرنے سے استفادہ اٹھانے والے بے نامی حصہ دار بھی سامنے آسکتے ہیں۔ 
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن قواعد وضوابط اور انتظامی قوانین کی دھجیاں اڑانے پر محمد محمود کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے۔ محمد محمود کے بھائی کا مکہ سٹی کے ساتھ تعلق کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ سابق کمشنر نے اپنے بھائی کو فائدہ پہنچانے کیلئے یااس کے ذریعے بے نامی طریقے سے خود کو فائدہ پہنچانے کیلئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔جبکہ توقیر شاہ اور نیسپاک کے چند افسروں کو بھی ان بے ضابطگیوں میں ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہہ کہ میسرز Zeeruk کو پی اینڈ ڈی پنجاب کی جانب سے بلیک لسٹ کیا جائے۔ ممبر پی اینڈ ڈی فرخ نوید کو عہدے سے ہٹایا جائے اور انکے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔ ایف بی آر اور ایف آئی کو 12 مختلف ہاﺅسنگ سوسائیٹیز اور پراپرٹیز کے حوالے سے چھان بین کی ذمہ داری دی جائے ۔ ہاﺅسنگ سوسائیٹیر میں موجودہ یا ریٹائرڈ افسروں کے بے نامی حصہ دار ہونے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں ۔ سوسائیٹیز/ پراپرٹیز ، نووا سٹی ، نیو ایئرپورٹ سٹی ،بلیو ورلڈ ، اتحاد سٹی اور نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے نزدیک گاﺅں میاں رشیدہ میں 3 سو کنال اراضی، تھلیاں میں 200 کنال اراضی ، جنڈو اور چوکر میں اراضی ، لائف ریذیڈینشیا ، روڈن اینکلیو ، ساس ڈویلپرز ، کیپیٹل سمارٹ سٹی ، ٹاپ سٹی ،ڈی سی اٹک، ڈی سی راولپنڈی، اے ڈی سی آر راولپنڈی، اے سی راولپنڈی صدر اور فتح جنگ اور چیف آفیسر فتح جنگ تحصیل کونسل کو انکی مجرمانہ غفلت اور خاموشی پر عہدوں سے فوری ہٹایا جائے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اتھارٹیز کرنل ریٹائرڈ عاصم ابراہیم پراچہ کی جانب سے قومی سکیورٹی کے احساس ادارے کا نام استعمال کرنے کی تحقیقات کریں۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ فورسز میں متعلقہ افسروں کومیجر جنرل ریٹائرڈ سلیم اسحاق کے رینٹل سینڈیکیٹ میں کردار کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے۔ بورڈ آف ریوینیو پنجاب تشہیر کی گئی الائنمنٹ کے حوالے سے ریوینیو اسٹیٹس کے ڈی سی ریٹس کی موجودہ مارکیٹ ریٹس کے ساتھ تصدیق کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے۔ ایف آئی اے کا سائبر ونگ غیر منظور شدہ سوسائیٹیر کی آن لائن اور دیگر تشہیر اور نووا سٹی کی جانب سے منظور شدہ ایریا سے زائد سیلز کے حوالے سے تحقیقات کرے۔  

 یہ بھی پڑھیں۔پتلیوں میں جان ڈالنے والےانکل سرگم انتقال کر گئے