سردار یار محمد رند نے دہشتگرد بی ایل اے کو جھکا کر 5 مغوی شہریوں کو بازیاب کروا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بلوچستان کے پاکستان پرست سیاستدان سردار یار محمد رند نے دہشتگرد بی ایل اے کو جھکا کر اس کے قبضے سے 5 مغوی شہریوں کو بازیاب کروا لیا۔
بلوچستان کے پاکستان پرست سیاسی رہنما سردار یار محمد رند نے 3 ماہ تک جاری رہنے والی اعصاب شکن کشمکش کے بعد بھارت کی سرپرستی سے پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے گروہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ہربیار مری گروپ سے رند اور لاشاری قبیلے کے 5 مغوی افراد کو بازیاب کروا لیا۔
رپورٹس کے مطابق 3 ماہ قبل دہشتگردی اور ڈکیتی دونوں طرح کے جرائم میں مہارت رکھنے والی کالعدم بی ایل اے کے کارندوں نے رند قبیلے کے علاقے سے 5 افراد کو اغوا کرکے ان کے بدلے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
سردار یار محمد رند نے تاوان ادا کرنے کے بجائے روایتی بلوچ سیاست کی اور دہشتگرد گروہ کے کارندوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے مختلف جوابی اقدام کئے اور پہاڑی علاقہ میں موجود بی ایل اے کے 18 افراد کو پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیئے: گوجرانوالہ کی لڑکی نے بھارتی لڑکے سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا، چیف منسٹر مریم خوش ہو گئیں
بعد ازاں کئی فہتوں پر محیط کشیدگی کے نتیجے میں مغوی افراد کی رہائی ممکن ہوئی اور رند قبیلے کے 3 جبکہ لاشاری قبیلے کے 2 افراد کو کوئی تاوان دیئے بغیر زندہ بازیاب کروا لیا گیا۔
سردار یار محمد رند کے اقدامات پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے خوشی کا اظہار کیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا، قبائلی نظام عوام کے تحفظ کی ضمانت ہے۔
چیف منسٹر سرفراز بگٹی نے سردار یار محمد رند کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے بزرگ اور بڑے سردار یار محمد رند کے اس اقدام پر خوشی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے قبائلی نظام کی یہی طاقت ہے کہ اپنی اقوام اور باہوٹ برادر اقوام، چاہے وہ بلوچ ہوں یا نہ ہوں، ان کے تحفظ کو اپنی ذمہ داری سمجھا جاتا ہے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سردار یار محمد رند نے اپنی قوم کے لیے جو اقدام اٹھایا وہ قابل تحسین ہے اور بلوچستان کے تمام سرداروں اور قبائل کو اس کی تقلید کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: گوجرانوالہ کی لڑکی نے بھارتی لڑکے سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا، چیف منسٹر مریم خوش ہو گئیں
انہوں نے مزید کہاکہ ایسے اقدامات کے ذریعے ہندوستان کی پراکسی تنظیم بی ایل اے کو بلوچستان میں قدم جمانے کا موقع نہیں ملے گا۔