بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

Mar 14, 2026 | 20:31:PM
بھائی نے بہن کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  مندرہ میں ایک شقی القلب بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔ 
 راولپنڈی کے جی ٹی روڈ پر واقع قصبہ مندرہ میں شوہر سے ناراض ہو کر والد کے گھر مقیم  لڑکی کو  اس کے شقع القلب بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

اولپنڈی کے جی ٹی روڈ پر واقعہ قصبہ مندرہ کے  نواحی علاقے ڈھوک مقدم میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا۔ قاتل جرم کرنے کے بعد گھر سے فرار ہو گیا۔

پولیس حکام نے قانونی کارروائی مکمل کر کے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا۔ اس قتل کا مقدمہ مقتول لڑکی کے والد ملازم حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں ملازم حسین نے لکھوایا کہ ان کی بیٹی فرحت کی شادی  4 ماہ پہلے محمد عثمان کے ساتھ ہوئی۔ 9 مارچ کو بیٹی کسی وجہ سے گھر سے چلی گئی جس کے بعد اغواء کا مقدمہ درج کرایا اور پھر 11مارچ کو بیٹی بازیاب ہوئی۔ قاتل کے والد نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ اس کی  بیٹی خاوند سے ناچاقی کی وجہ سے والدین کے گھر ہی رہائش پذیر تھی، صبح بیٹا ارسلان گھر آیا، بیٹی فرحت شاہین سے گھر سے چلے جانے پر تلخ کلامی کی۔

ارسلان نے پستول سے فرحت شاہین کے چہرے اور ٹانگ پر گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں فرحت شاہین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ قاتل موقع سے فرار ہو گیا۔

مدعی نے بتایا کہ قتل کے اس واقعہ کو  اس کی بیوی ریحانہ بی بی، بیٹے فیضان احمد اور بیٹی زیبا شاہین جبکہ مسرت شاہین نے بھی دیکھا۔