بلوچستان؛وزیر اعلی ٰسیکریٹریٹ نے گاڑیوں کی تیل کی کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
کیپشن: بلوچستان حکومت، لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ نے گاڑیوں کیلئے تیل کی کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
کفایت شعاری کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے گاڑیوں کیلئے تیل میں پچاس فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق گھر سے کام کرنے والے افسروں کی گاڑیوں کو تیل فراہم نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے جنریٹرز صرف انتہائی ایمرجنسی میں استعمال لائے جاسکیں گے ۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے پول کی گاڑیوں کا پچاس فیصد استعمال میں لایا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:عید الفطر کی تاریخ کا اعلان