پورٹ قاسم میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)پورٹ قاسم پر تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے ملک میں توانائی کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق آئل ٹینکر ایم ٹی اسپراس فوٹکو آئل ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا ہے جہاں سے 55 ہزار 101 میٹرک ٹن گیس آئل کی ڈسچارجنگ حفاظتی طریقہ کار کے تحت شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب آئل ٹینکر ایم ٹی میری ٹائم ایمیٹی 43 ہزار 930 میٹرک ٹن آئل لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا ہے
ٹینکر کو رات 11 بج کر 12 منٹ پر رجسٹریشن نمبر 37149 کے تحت رجسٹر کیا گیا، جہاز کو جلد متعلقہ آئل ٹرمینل پر برتھ کرایا جائے گا۔
ترجمان پورٹ قاسم کے مطابق جہازوں کی بروقت آمد و رفت اور تیز رفتار کارگو ہینڈلنگ یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔
ان اقدامات کا مقصد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی برقرار رکھنا ہے۔
مزید پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: آئل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے پھر تجاوز کر گئی