ہمیں معلوم ہے مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں: نائب امریکی صدر

Mar 14, 2026 | 08:56:AM
ہمیں معلوم ہے مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں: نائب امریکی صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ  نئے ایرانی سپریم لیڈر امریکی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔

جے ڈی وینس سے سوال کیا گیا کہ کیا مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں؟ جس پر امریکی نائب صدر نے جواب دیا کہ  ٹرمپ انتظامیہ کے علم میں ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں۔

میڈیا سے بات کرتےہوئے جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران میں  سکول حملے کی تحقیقات جاری ہیں،امریکی صدربھی واقعے کی مکمل تحقیقات چاہتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: آئل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے پھر تجاوز کر گئی

ادھر امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے  بھی مجتبیٰ خامنہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ  امریکی کارروائی میں نئے سپریم لیڈر  کا چہرہ متاثرہوا اور حالیہ حملوں کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای منظرعام پر نہیں آئے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے بھی تصدیق کی کہ سپریم لیڈرمعمولی زخمی ہیں مگردفتری امور انجام دے رہے ہیں۔